Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کی کٹوتی اور گرمی سے اہل لکھنؤپریشانیوں میں مبتلا

    لکھنؤ- - - -بجلی صارفین کی پریشانیاں بجلی کٹوتی وگرمی کیوجہ سے بڑھتی جارہی ہیں ۔شام ڈھلتے ہی راجدھانی کے زیادہ تر علاقہ اندھیروں میں ڈوب جاتے ہیں ۔ڈالی گنج سبزی منڈی کے ایک تاجر نے بتایاکہ کٹیا لگانے کیوجہ سے آئے دن بجلی سپلائی میں دقت ہوتی ہے ۔بجلی جانے سے تاجروں کی پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں ۔یہی نہیں راجدھانی کے پرانے لکھنو میں اس کا رواج عام ہے کہ رات میں کنڈےڈال دیئے جاتے ہیں اور صبح ہوتے ہی نکا ل لئے جاتے ہیں ۔ ڈالی گنج ،امین آباد ،چوک ،مولوی گنج ،رکاب گنج وغیرہ میں پتلی گلیاں ہیں یہاں ایک گھر دوسرے سے ملے ہوئے ہیں اور بجلی کے کھمبے بھی مکانوں سے ہوتے  ہوئے گزرتےہیں جس سے کنڈا ڈالنے والے اپنا کام آسانی سے انجام دیتے ہیں ۔ لوگوں نے حکومت کے طریقہ کار پر بھی سوال کھڑے کئے ۔ ان کا کہنا ہے آئے دن حکومت بجلی کے بل میں اضافہ کرتی جا رہی ہے اور اس بات پر غور نہیں کررہی  کہ بجلی کی پریشانیاں کس طرح حل کی جائیں ۔انہوں نے بل میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کی پالیسی کو عوام ،غریب اور کسان مخالف قرار دیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -بینک 28سے 30اپریل تک بند رہیں گے؟

شیئر: