اسلام آباد... وفاقی بجٹ جمعہ کی شام قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کا مجموعی تخمینہ 50کھرب روپے سے زائد لگایاگیا ہے۔ وزیر خزانہ ڈاکٹرمفتاح اسماعیل موجودہ حکومت کا چھٹا بجٹ پیش کریں گے۔قومی اسمبلی کااجلاس جمعہ کی شام ساڑھے چاربجے طلب کیاگیا ہے۔ دفاعی بجٹ میں اضافے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فی صد بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ فلم انڈسٹری کو بھی مراعات دی جائیں گی۔ ٹیکسوں اور ڈیوٹی میں ردوبدل متوقع ہے لیکن کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایاجائیگا ۔ پرتعیش اشیا پر ڈیوٹی میں اضافہ متوقع ہے۔سگریٹ ،کاسمیٹکس سمیت دیگر اشیا مہنگی ہونگی۔ اسٹیشنری،کھاد اور پولٹری مصنوعات سستی کئے جانے کا امکان ہے۔ کمپیوٹر پارٹس اور آلات پر ڈیوٹی میں چھوٹ دئیے جانے امکان ہے۔