Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می پیڈ 4 کی ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں‎

شیاؤمی کمپنی جلد اپنا ٹیبلٹ می پیڈ 4 متعارف کرادے گی۔ ٹیب سے متعلق ابتدائی تفصیلات ایک ویب سائٹ نے جاری کر دی ہے جس کے مطابق ٹیبلٹ میں اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر دیا جائے گا۔ ٹیب اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ٹیب کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ ڈیوائس میں فور کے ویڈیو بنانے کی سہولت نہیں دی جائے گی البتہ پورٹریٹ میں تصاویر ویڈیوز بنائی جا سکیں گی۔ ٹیب کی بیٹری ممکنہ طور پر 6000 ملی ایمپئر آورز کی ہوگی۔ این ایف سی سپورٹ کو بھی ڈیوائس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ ڈیوائس کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
 

شیئر: