Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے امریکی وزیر خارجہ مملکت کے دورے پر

ریاض۔۔۔۔امریکہ کے نئے وزیر خارجہ مائک پومپیو اس ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ امریکی دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ نئے وزیر خارجہ جن کی تقرری جمعرات کوہوئی ہے، پہلے برسلز اور وہاں سے وہ سعودی عرب ، اردن اور اسرائیل کا رخ کرینگے۔ نئے وزیر خارجہ ایران اور شمالی کوریا کے حوالے سے سخت رائے رکھنے والے مانے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ایران کے ساتھ مکالمہ ممکن نہیں، خالد بن سلمان

شیئر: