Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

55 کھرب سے زائد کا بجٹ ،لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سستے

  اسلام آباد... وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 55 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا۔ آئندہ مالی سال میںترقیاتی کاموں کے لئے 20 کھرب 43 ارب روپے مختص ہیں۔ ترقیاتی بجٹ میں وفاق کے لئے 10 کھرب 30 ارب روپے جب کہ صوبوں کے لئے 10 کھرب 13 ارب روپے رکھے گئے ۔ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے 100ارب روپے کا خصوصی پروگرام شامل ہے ۔ نوجوانوں کے لئے وزیراعظم کی مختلف اسکیموں کے لئے 10 ارب روپے رکھے گئے۔غربت کے خاتمے کے فنڈ کیلئے 68 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص ہیں۔ بیواوں کے قرضہ جات کی حدساڑھے 3 لاکھ سے بڑھاکر 6 لاکھ روپے کردی گئی۔ٹیکسوں کی وصولی کا ہدف 4 ہزار 435 ارب روپے ہے۔انفرادی ٹیکس کی شرح کم کی گئی۔ ایک لاکھ ماہانہ آمدن پرٹیکس سے مکمل استثنیٰ دیا گیا ۔ایک لاکھ سے 2لاکھ تک آمدن پر5 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔ 4 لاکھ ماہانہ سے زائد آمدن پر ٹیکس کی شرح15 فیصد ہو گی۔غیر اعلانیہ اثاثوں کو ظاہر کرنے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے۔ لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کی تیاری اور ا سمبلنگ کے 21 پرزہ جات کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے۔ ہر قسم کی کھادپر سیلز ٹیکس کی شرح 3 فیصد تک کم کی جا رہی ہے۔ ایل این جی پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔ قر آن پاک کی طباعت میں استعمال ہونے والے کاغذ پر سیلز ٹیکس اورکسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ۔ الیکڑک گاڑیوں کی درآمد پرعائد کسٹم ڈیوٹی کی شرح کو 50 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کردیا گیا۔
 مزید پڑھیں:اپوزیشن نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

شیئر: