دفاعی بجٹ ،تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ
اسلام آباد... نئے بجٹ میں دفا ع کے لئے مختص رقم میں 180 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ۔ 1100.3 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔پنشن کی کم سے کم حد 6ہزار سے بڑھا کر10ہزار روپے کردی گئی۔ تمام پنشنرز کے لئے بھی 10فیصداضافہ کیا گیا۔ہاوس رینٹ الاونس میں بھی50 فیصد اضافہ کیا گیا۔ یکم جولائی2018 سے سول و فوجی ملازمین کی تنخواہ میں10فیصدایڈہاک ریلیف الاونس رکھا گیا ہے۔ فیملی پنشن کو 4500روپے سے بڑھا کر 7500روپے کردیا گیا۔ بجٹ میں 75سال سےزائد عمر کے پنشنرز کیلئے کم ازکم پنشن 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسٹاف، کار ڈرائیور، ڈسپیچ رائیڈرز کیلئے اوور ٹائم الاونس 40 روپے گھنٹہ سے بڑھاکر80 روپے گھنٹہ کردیا گیا۔ سرکاری ملازمین کیلئے گھر، گاڑی، موٹرسائیکل خریدنے کیلئے ایڈوانس کی مد میں 12 ارب روپے مختص ہیں۔