ہند اور چین سرحدوں پر امن قائم کرنے پر متفق
بیجنگ .... وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر ژی جنگ پیانگ سرحد پر امن قائم رکھنے اور دونوں ملکوں کے درمیان اسٹراٹیجک مواصلاتی رابطے مضبوط بنانے پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ بات ہند کی وزارت امور خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ کی صبح بتائی۔ دونوں رہنماﺅں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ہند، چین سرحدی علاقو ںمیں امن قائم رہنا چاہئے۔ انہوں نے اس امر سے بھی اتفاق کیا کہ وہ دونوں فوجوں کی اسٹراٹیجک رہنمائی کرینگے تاکہ دونوں میں اعتماد اور مفاہمت کو فروغ دیا جاسکے۔دونوں ہی ملک اعتماد سازی کیلئے مختلف اقدامات کرینگے۔ اسکے علاوہ سرحدوں پر کسی بھی صورتحال کے سلسلے میں رابطے میں رہیں گے۔ یہ بات سیکریٹری خارجہ گوکھلے نے2روزہ سربراہی ملاقات کے بعد اپنی پریس بریفنگ میں کہی۔