Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام دوست بجٹ پیش کیا،شاہد خاقان

ٹنڈو جام... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پاکستان کی تاریخ کا بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیا۔ تنقید کی گئی کہ بجٹ نہیں پیش کرنا چاہیے لیکن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مدت کے اختتام تک کام کرے۔ بجٹ کے بغیر حکومت 4 ماہ بھی نہیں چل سکتی تھی ۔یہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہے ۔چیلنج کرتا ہوں کہ آئندہ حکومت اس میں ایک لفظ بھی تبدیل نہیں کرپائے گی۔مسائل جمہوریت کے تسلسل سے حل ہونگے۔ٹنڈو جام میں گیس پروسیسنگ فیسیلٹی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگانے والے کوئی ایک الزام ثابت کر دیں۔ انہوں نے کہا نہ صرف پہلے سے زیرتکمیل منصوبوں کو مکمل کیا بلکہ نئے منصوبے بھی شروع کئے۔ منصوبوں کی تکمیل ن لیگ اور نواز شریف کے ویژن کی عکاس ہے۔ 65 سال میں وہ کام نہیں ہوئے جو ن لیگ نے 5 سال میں کئے۔ جو حکومت اپنی جیبیں بھرتی اور اپنے لئے کام کرتی ہے وہ عوام اور ملک کے لئے کچھ نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی کے دعوے کرنے والوں نے کراچی اور حیدر آباد موٹر وے پر کوئی کام نہیں کیا ۔ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہی اس کی تیسری لین تعمیر کرائی۔ اگر حکومت کام نہیں کرتی تو تھر کا کوئلہ زمین میں ہی رہتا ۔ ہماری کوشش ہے کہ رکوڈک منصوبے پر بھی کام کیا جائے۔بلوچستان حکومت کو پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے وعدوں، گالی دینے سے کام نہیں ہوتا بلکہ موقع پر کام کیا جاتا ہے۔ہماری قیادت نے یہ کرکے دکھایا۔ اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں کس کا انتخاب کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری
 

شیئر: