Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قید میں ڈالا جاسکتا ہے،نواز شریف

لاہور... سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کو ہمیشہ جوتے کی نوک پر رکھا گیا ۔ منتخب نمائندوں کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے۔ پہلے بھی مجھے قید میں ڈالا گیا۔ ا ب بھی خدا نخواستہ ایسی کوئی حرکت کرنا چاہتے ہیں تو اس کا میرے پا س کوئی علاج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ ڈرایا نہیں جا سکتا۔ ان ظالمانہ اقدامات اور زیادتیوں کے خلاف کھڑا ہوناپڑے گا۔ لاہور میں سابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے لائحہ عمل وتیاریوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ا س موقع پر نواز شریف نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو گزر رہی ہے وہ گزر رہی ہے لیکن ملک کے ساتھ تو یہ نہیں ہونا چاہئیے۔ کیا پاکستان یہ سب کچھ برداشت کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپیہ مستحکم تھا۔ معیشت ترقی کررہی تھی۔ عدالتی فیصلہ آیا تو روپے کی قدر گرنے لگی۔ اسٹاک مارکیٹ متاثر ہوئی ۔اچھا بھلا ترقی کرتا ہوا ملک پیچھے کی طرف لوٹ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ انتخابات میں 3 ماہ رہ گئے۔ جو لوگ پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں وہ الیکشن کی تیاری کریں۔ ہمیں ووٹ کو عزت دلوانی ہے۔ملک بھر میں یہ پیغام پہنچانا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک میں چند لوگوں کی چاپلوسی اور خوشامد کی جارہی ہے۔ پرویز مشرف کے خوشامدی بھی موجود ہیں۔کیا ہم کسی اصول پر کھڑے نہیں ہوں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں تیرکوووٹ دیا۔ کس منہ سے وہ تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہیں۔ کس منہ سے وہ کہتے ہیں کہ نیا پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کس نے بطور وزیر اعظم اپنی مدت پوری کی ہے۔ نواز شریف تیسری مرتبہ بھی مدت پوری نہیں کرسکا۔ ایسا تو پاکستان میں ہی ہوتا ہے۔یہاں تو آئین اور قانو ن کو کچھ سمجھا نہیں جاتا۔
مزید پڑھیں:ن لیگ کو آئندہ حکومت نہیں بنانے دونگا،زرداری

شیئر: