Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک وہند کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

راولپنڈی... پاک وہند کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے ہند کے ڈی جی ایم او کے ساتھ ہاٹ لائن پر رابطہ کیا۔ فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور ایل او سی کراسنگ کو جواز بنا کر دانستہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا۔ پاکستان نے کہا کہ ہند الزام تراشی کی بجائے اپنا قبلہ درست کرے۔دیر پا امن کے لئے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر معاہدے کی پابندی کی جائے۔ ہندوستانی فورسز کی کارروائیاں ایل او سی پر صورتحال مزید کشیدہ کرنے کا باعث ہیں۔ اس طرح کے غیر پیشہ ورانہ اور غیر اخلاقی اقدامات امن کے لئے نقصان دہ ہیں۔رواں سال اب تک ہندوستانی فائرنگ سے 219 معصوم شہری جاں بحق ہو چکے ۔ ان میں 112 خواتین اور 20 بجے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:جنرل باجوہ کی ازبک صدر سے ملاقات

شیئر: