لکھیم پور کھیر ی ۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے پسگنواں علاقے میں آج صبح پک اپ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 13افراد ہلاک جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس ایس چنپا نے بتایا کہ پک اپ شاہجہاں پور سے سیتا پورمسافروں کو لیکر جارہی تھی کہ سیتا پور شاہراہ پر سڑک کے کنارےکھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ گاڑی میں سوار 9افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 8کوزخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران 4زخمیوں نے دم توڑ دیا۔ بہار کے ویشالی بیگو سرائے اور بھوجپور ضلع میں مختلف سڑک حادثات میں 12افراد کی موت ہوئی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ویشالی ضلع کے لال گنج تھانہ علاقے میں مسافر بردار گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے جنہیں پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا گیاجہاں سبھی کی موت ہوگئی۔ ضلع کے صنعتی علاقے میں ٹرک اور آٹور رکشہ کے مابین تصادم میں ایک عورت کی موت ہوگئی اور 5زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ۔ڈرائیور کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -آسارام کا آڈیو وائرل ، جیل انتظامیہ حیران