Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمشنر جدہ کی نگرانی میں حمادہ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

جدہ: جدہ کے کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد نے حمادہ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی نگرانی کی۔حی الحمراءمیں واقع مشہور شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوشش میں شہری دفاع کی 25ٹیموں نے حصہ لیا۔ شہزادہ مشعل نے آگ بجھانے والی ٹیموں کی کوششوں کا جائزہ لیا اور انہیں بہتر کارکردگی پر ابھارا۔
مزید پڑھیں:جدہ کے تجارتی مرکز میں ہولناک آتشزدگی، ایک شخص لا پتہ،4جھلس گئے
 دوسری طرف شہری دفاع کی ٹیموں نے آتشزدگی کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قرب وجوار کی عمارتوں کو رہائشیوں سے خالی کروالیا۔ تماش بینوں کو دور رکھنے کے لئے پورے علاقہ کا گھیراؤ کیا گیا اور سینٹرکی طرف جانے والی شاہراہ بند کردی۔
وڈیو دیکھیں:جدہ کے مشہور شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی
 

شیئر: