مسلم لیگ نواز کے حامیوں اور کارکنان کی جانب سے ٹوئٹر پر نواز شریف کے حق میں ٹرینڈ چلایا گیا اور کارکنان اپنے لیڈر کی تعریف کرتے اور نواز شریف کے دورِ حکومت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تشہیر کرتے نظر آئے۔
اسد مرزا نے ٹویٹ کیا : نوازشریف نے سی پیک جیسا عظیم منصوبہ شروع کیا جس سے کئی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے۔
عرفان حسین کا کہنا ہے : میاں نواز شریف ملک میں خوشحالی اور فلاح و بہبود کا نشان ہیں۔ انہوں نے مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود عوامی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کوششیں کیں۔
بلال ہمایوں نے کہا : نواز شریف کے دور میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی۔
میاں سنان علی نے ٹویٹ کیا : ن لیگ کے دور حکومت میں پاکستان کی جی ڈی پی میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا جو پچھلے 12 سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔ انشاءاللہ پاکستان جلد دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائےگا۔
نمرہ سیال کا کہنا ہے : نواز شریف نے کبھی قوم سے جھوٹ نہیں بولا اور نہ ہی کوئی جھوٹا وعدہ کیا۔ قوم گواہ ہے کہ انہوں نے اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے۔
انعم خان نے ٹویٹ کیا : پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے حکومت پنجاب سے ریسکیو اداروں کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔
خواجہ ذاکر کا کہنا ہے : کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا سرگرم تھے اور سرمایہ کار کراچی سے بھاگ رہے تھے۔ نواز شریف نے کراچی کو روشنیوں کا شہر بنایا۔
بلال اعوان نے ٹویٹ کیا : 2013 سے پہلے بےروزگاری کی وجہ سے مزدور پریشان تھا۔ بجلی اور گیس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ دار اپنا سرمایہ پاکستان سے منتقل کررہے تھے۔ تاجر پریشان تھے لیکن اب مزدور بھی خوشحال ہو رہا ہے، سرمایہ دار بھی واپس آگئے ہیں اور تاجر بھی ترقی کر رہے ہیں۔
میاں شرجیل اخلاق نے ٹویٹ کیا : وعدوں سے تکمیل کا سفر اور عوام کا میاں صاحب کی قیادت پر اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ: بنام طاقت کوئی اشارہ نہیں چلے گا
اداس نسلوں پہ اب اجارہ نہیں چلے گا
٭٭٭٭٭٭٭٭
A mismatch between the education system and the labour market is a serious threat to economic growth and development. What are your thoughts on it? #InvestinPKYouth
— Ayesha (@ayshjml) April 29, 2018