بلوچستان میں کارروائی ،مطلوب دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ ... پولیس اور ایف سی نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو ہلاک کر دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ و سیکٹر کمانڈر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کوئٹہ میں امن وامان کی بحالی یقینی بنانے،دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف سی، پولیس اور دیگر ادارے بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر رہے ہیں ۔ کوہ مہران کے علاقے میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سخت مزاحمت کی گئی ۔جوابی کا رروائی میں کالعدم تنظیم منگھو پیر کراچی کا رہائشی مقصود احمد مارا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔ آپریشن کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ اور دیگر سامان قبضے میں لیا گیا ۔