Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار 3حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

 
راولپنڈی... سابق وز یرِ داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 جبکہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 10 اور 14 سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ۔ ترجمان کے مطابق چوہدری نثار سے حلقہ این اے 59 کی 27 یونین کونسل کے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز نے ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات لڑوں گا ۔ این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے۔ حتمی فیصلہ ٹیکسلا اور واہ کے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔چوہدری نثار نے (ن) لیگ یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ترجمان کے مطابق بلدیاتی عہدیداروں نے یقین دلایا کہ چوہدری نثارنے جس بھی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا عوام ا نہیں ریکارڈ کامیابی دلائیں گے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کا چوہدری نثار سے ملاقات سے انکار

شیئر: