Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم

  اسلام آباد..چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس جاوید اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی اور سیکیورٹی خدشات کو نظر انداز کرنے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے نارووال ا سپورٹس سٹی سے متعلق جانچ پڑتال کا حکم میڈیا رپورٹ پر دیا ۔ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ ہندوستانی سرحد سے صرف800میٹر دور ہے ۔ قوم کے 6 ارب روپے سے اسپورٹس سٹی بنایا جا رہا ہے۔چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو نارووال ا سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟۔ ڈی جی اسپورٹس بورڈ عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد بیرونِ ملک سرکاری دورے پر کیسے گئے؟۔ 
مزید پڑھیں:پنجاب کی 17کمپنیوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کرنے کا حکم

شیئر: