Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں غلام فرید چشتی کے اعزاز میں تقریب

قربان علی بھٹی اور عسیر کرکٹ لیگ نے ایک ضیافت کا اہتمام  راؤ اویس کی رہائش پر کیا، کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات مدعو تھے
جی ایس ایوب۔ خمیس مشیط
  عسیر کرکٹ لیگ کے سابق چیئرین اور ابو ملحد کے جنرل منیجرغلام فرید چشتی کی عسیر  آمد پر ان کے اعزاز میں قربان علی بھٹی اور عسیر کرکٹ لیگ نے ایک ضیافت کا اہتمام  راؤ اویس کی رہائش پر کیا ۔ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور غلام  فرید چشتی کے دیرینہ  ساتھیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔  
    تقریب کے آغاز  پر قربان علی بھٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے  غلا م فرید  چشتی کو ان کی  عسیر آمد پر خوش آمدید کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سے دوبارہ ملاقات پر دلی مسرت ہوئی ہے۔ آپ  کے ساتھ گزارا وقت پھر تازہ ہوگیا ہے۔
     فراست آفریدی نے کہا کہ آپ کے ہاتھوں  لگا پودا پروان چڑھ رہا ہے ۔ عسیر کرکٹ  لیگ ریجن میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
     فاروق  بٹ نے کہا کہ  غلام فرید چشتی  میرے دیرینہ  ساتھیوں میں سے ہیں ۔میں جب وطن عزیز چھٹی گیا تھا  تو میری اکثر ملاقات  ہوتی رہی ہے ۔
    مظفر  اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غلام فرید چشتی اپنے اخلاق و کردار کی وجہ سے بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کے جانے پر ہمیں  دکھ تھا اور مسرت بھی تھی کہ  خیریت کے ساتھ  واپس وطن جارہے ہیں۔
      احسن وحید، محمد اسد، مزمل بٹ اور سید عاصم  حسین شاہ نے کہا کہ ابوملحد ٹریول کی یادیں بڑی خوشگوار تھیں۔ آج آپ سے ملاقات کرنے پر سب تازہ  ہوگئیں۔ دعا ہے کہ  اللہ تعالیٰ آپ کو  خوش و خرم رکھے(آمین)۔
    جاوید ملک نے کہا کہ میرا اورغلام فرید چشتی کا ساتھ بہت رہا ہے۔ ہم  مل کر کرکٹ کیلئے بہت جدوجہد کی۔ کرکٹ گراؤنڈ  کا  بحران حل کرنے میں ان کاکردار قابل قدر تھا ۔
    عبدالصبور  بٹ نے کہا کہ فرید صاحب کو اپنے درمیان دیکھ کر مسرت ہورہی ہے۔ خوشی ہے کہ وہ وطن جا کر سیٹ ہوگئے ہیں۔
     راؤ اویس  نے کہا کہ کمیونٹی کی خدمت میں فرید صاحب پیش پیش رہے ہیں۔  ہر کسی کے دکھ درد تکلیف میں ساتھ  رہتے تھے۔ دوستوں کے دوست تھے اسی لئے آج ان کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں مصروفیات کے باوجود سب شریک ہوئے ہیں۔
    غلام فرید چشتی نے عسیر کرکٹ لیگ  کے چیئرمین اصغر   اور تمام عہدیدارو ممبران قربان علی بھٹی،  راؤ اویس، فاروق بٹ، فراست آفریدی ، عبدالصبور، سید  عاصم حسین  شاہ اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس محبت اور  عقیدت کا اظہار کیا ہے میرے پاس شکریہ  کے الفاظ نہیں  ۔ آپ کا پیار، آپ کی محبت میری زندگی  کا سرمایہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -پی ٹی آئی کے 22 ویں یوم تاسیس پر ویسٹرن ریجن کیجانب سے mypti ایپ کا اجرا

شیئر: