عمران خان ، رانا ثناءاللہ اور عابد شیر پر برس پڑے
اسلام آباد .... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر لاہور کے جلسے میں تاریخی شرکت کرنے پر میں اپنی ماوں، بہنوں کا شکرگزار ہوں۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کارکنان کیخلاف عابد شیر علی اور رانا ثناءاللہ کے گھٹیا زبانی حملے قابل گرفت اور قابل مذمت ہیں۔ گزشتہ30 برسوں کے دوران ان لوگوں نے اسلامی و ثقافتی روایات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خواتین کے باب میں توہین آمیز طرزعمل اپنایا۔ صوبائی وزیر اور ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ اور اس قبیل کے دوسرے کردار شریفوں کی ذہنیت اور انکی نظر میں خواتین کے مقام و حرمت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ذرا سا کریدنے پر ہی انکے گھناونے چہرے واضح ہوجاتے ہیں۔