Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں کشمیر کابینہ میں ردو بدل، کویندر گپتا نائب وزیر اعلیٰ مقرر

جموں ۔۔۔۔۔جموں و کشمیر میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی وزارتی کونسل میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں۔ ریاستی اسپیکر کویندر گپتا سمیت 8اراکین نے وزارتی کونسل میں منعقدہ تقریب میں عہدہ اور رازداری کا حلف اٹھایا۔بی جے پی کی جانب سے 5نئے وزراء بنائے گئے جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا ایک نیا چہرہ شامل کیا گیا۔ پی ڈی پی کے سابق وزیر مملکت کی وزارت بحال کردی گئی۔ واضح ہو کہ 3سال سے قائم پی ڈی پی اور بی جے پی کی مشترکہ حکومت میں کابینہ میں پہلی مرتبہ بڑی تبدیلی کی گئی۔ریاستی گورنرنریندر ناتھ ووہرا نے عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔اس تقریب میں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ، بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری رام مادھو ، وزیر اعظم دفتر کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، پی ڈی پی وزراء اور بی جے پی کے رہنما ؤں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی حکومت کیخلاف یکم جون سے 10جون تک’’ گاؤں بند‘‘ کا اعلان

شیئر: