Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدلیہ کی توہین نہیں کی،احسن اقبال

اسلام آباد...وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عدلیہ کی توہین نہیں کی۔ عدالت نے بلایا ہے تو حاضر ہو جاوں گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ نیب نے جس نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کے بارے میں نوٹس لیا وہ پاک، ہند سرحد سے 400میٹر نہیں بلکہ 10کلومیٹر فاصلے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ڈی ایچ اے تو سرحد کے ساتھ ہے۔ کیا سرحد کے ساتھ علاقوں میں ترقی نہیں ہونی چاہیے ؟ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بیان دینے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو 7 مئی کو طلب کیا ہے۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے۔عدالت نے احسن اقبال کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ۔
مزید پڑھیں:بہت ہو گیا ،ہماری بھی عزت ہے،احسن اقبال

شیئر: