Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت فوج پر خرچ کرنے والا تیسرا بڑا ملک

مکہ مکرمہ .... 2017ءکے دوران فوج پر سب سے زیادہ خرچ کرنےوالے ممالک میں سعودی عرب تیسرے نمبر پر آگیا۔ مملکت نے 69.4ارب ڈالر کے ذریعے روس پر برتری حاصل کرلی۔پیس ریسرچ کےلئے قائم انٹرنیشنل اسٹاکہوم انسٹیٹیوٹ نے یہ بات اپنی سالانہ رپورٹ میں بتائی۔ رپورٹ میں عسکری اخراجات کے حوالے سے علاقائی اور قومی رجحانات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ 2017ءمیں 1739ارب ڈالر عسکری سرگرمیوں پر خرچ کئے گئے۔ یہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد اعلیٰ ترین عسکری ریکارڈ ہے۔
 
 

شیئر: