Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

21سال کی عمر میں یہ ٹھاٹ باٹ؟

نئی دہلی۔۔۔۔اس وقت ڈھلن بھاردواج موضوع بحث بنا ہوا ہے۔سوشل میڈیا سے لیکر اخبارات تک میں چھایا ہوا ہے۔ ڈھلن کی عمر 21سال ہے اور وہ کروڑوں کی جائداد کا مالک ہے۔اتنی کم عمر میں کروڑوں کا مالک بن جانا باعث حیرت ہے۔ڈھلن انگلینڈ کے لیسسٹر شائر میں مقیم ہے۔ والد کار کا گیرج چلاتے ہیں جہاں ڈھلن نے 16سال کی عمر میں کلودنگ برانڈ کمپنی قائم کی۔سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہونے کے بعد ڈھلن بالی وڈ کی کئی نامورشخصیتوں کی نظروں میں آگئے۔پوپ سنگر ریحانہ اور مائلی سائرس بھی ان کی کلودنگ لائن کے کپڑے پہن چکے ہیں۔ ڈھلن کے پاس 42ایکڑ رقبے پر بنا مکان ہے جس میں ٹینس کورٹ، سینما ہال، جم اور تقریباً20بیڈ رومز ہیں۔ گاڑیوں کا شوق ہونے کے باعث رولس رائس ، فراری اور بی ایم ڈبلیو سمیت 20گاڑیاں ان کے پاس ہیں۔وقت کے ساتھ ان کا کاروبار بڑھا اور آج وہ عالیشان اور ٹھاٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ہندوستانی نژاد ڈھلن برطانیہ میں ریئلٹی شومیں بھی حصہ لیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -راجستھا ن میں طوفان بادوباراں،77افراد ہلاک،143زخمی

شیئر: