Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں،زرداری

لاہور...سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کو آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کو کھوکھلا کردیا ۔بلاول ہاوس لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں۔ ہمارے دور میں پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔ یہاں کوئی نریندر مودی کا یار بننا چاہتا ہے تو کوئی انڈسٹری لگانا چاہتاہے۔ہر ایک کا اپنا ایجنڈاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان لمبی لمبی تقاریر کرتے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی منشور نہیں۔ جو کام میں 5 سال پہلے کرتا ہوں وہ انہیں5 سال بعد یاد آتا ہے۔ کپتان صاحب کی دفاع اورخارجہ پالیسی کہاں ہے؟زرداری نے مزید کہا کہ بے نظیر فاٹا کے انضمام کیلئے عدالت میں گئی تھیں ۔ فاٹا کے عوام بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے میں اور آپ ہیں۔ دریں اثناءسابق صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ وہاڑی کے صدر محمد عمران گچی نے ملاقات کی۔مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سابق بیوروکریٹ اکبر حسن بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف نے ہر موقع ہر ہمیں بیچا،زرداری

شیئر: