Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر اعظم کیلئے ریٹائرڈ جرنیل کا آپشن نہیں،شاہدخاقان

اسلام آباد... وزیراعظم شاہد خاقان  عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف اور وقت پر ہوں گے۔ الیکشن 90 نہیں بلکہ 60 دن میں ہوں گے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم ریٹائرڈ سیاستدان بھی ہو سکتا ہے تاہم کسی ریٹائرڈ جنرل کا کوئی آپشن نہیں آیا۔ نگران وزیراعظم اتنا اہم عہدہ نہیں جتنا ہم نے بنادیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کو کہا ہے کہ خود ہی نگران وزیراعظم پراتفاق رائے کرلیں وہ جو نام دیں گے وہ ہمیں منظور ہے۔ اگر صحافی بھی کوئی 3 نام دیں تو ان پر بھی غور کرنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:فاٹا کو اسی ماہ قومی دھارے میں لائیں گے،شاہد خاقان
 

شیئر: