Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقتصادی و ترقیاتی کونسل نے معیاری طرز معاشرت پروگرام 2020جاری کردیا

    ریاض- - -- - - سعودی اقتصادی و ترقیاتی کونسل نے معیاری طر ز معاشرت پروگرام 2020جاری کر دیا۔ اس پر 130ارب ریال مجموعی لاگت آئے گی۔ یہ فیصلہ ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع و سربراہ کونسل کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ یہ پروگرام سعودی ویژن 2030کا ایک حصہ ہے۔ یہ سعودی شہریوں اور خاندانوں کے طرز حیات کو بہتر بنانے کیلئے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے تصور کا آئینہ دار ہے۔ اس پروگرام کے تحت 2030تک 130ارب ریال خرچ کئے جائیں گے۔ ان میں سے 74.5ارب ریال براہ راست صرف ہونگے جبکہ اس پر آنے والے  سرکاری اخراجات 50.9ارب ریال سے زیادہ ہوں گے۔ نجی اداروں کو 23.7ارب ریال خرچ کرنے کے مواقع ملیں گے۔ اس پروگرام کے لئے مختص رقم میں القدیہ ، البحرالاحمر،الدرعیہ گیٹ جدہ ہسٹاریکل  اور العلاء منصوبوں پر خرچ ہونے والی رقوم شامل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق معیاری طرز معاشرت 2020پروگرام کا مقصد  2020ء تک تیل کے ماسوا شعبوں سے حاصل ہونے والی مجموعی قومی پیداوار میں 20فیصد کا اضافہ کرنا ہے۔ اس کی بدولت 3لاکھ 46ہزار اسامیاں پیداہوں گی۔ اس کے تحت سعودی عرب کے کم از کم  3شہر دنیا کے 100بہترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔ یہ ہدف 2030تک حاصل کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے سہارے مملکت بھر میں سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کا طرز معیشت بہتر ہو گا۔ بنیادی ڈھانچہ اچھا بنے گا۔ عوام کی خوشحالی سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبے جدید خطوط پر استوار ہوںگے۔ نجی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع حاصل ہوں گے۔ اس کے23اہم اہداف ہوں گے۔ تعلیمی ادارو ںاور اسپورٹس کلبز کے ذریعے سماج میں  کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔  3لاکھ 25ہزار لڑکیوں کو جسمانی تربیت ، 7500استانیوں کی ٹریننگ کا انتظام ہو گا۔ فنون و ثقافت کے شعبے میں مملکت کا حصہ بڑھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -واٹس ایپ کے ذریعے جنات کی طلبی

شیئر: