Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم میں فنی خرابی دور کرلی گئی، مدیٰ

جدہ: مملکت بھر میں کئی گھنٹے تک اے ٹی ایم میں ہونے والا تعطل دور کرلیا گیا ۔ الیکٹرانک ٹرانزیکشن سروس مدیٰ نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ اے ٹی ایم میں فنی خرابی پید ا ہوگئی تھی جس کے باعث الیکٹرانک ٹرانزیکشن معطل ہوگئی۔

اب فنی خرابی دور کر لی گئی ہے ۔ صارفین معمول کے مطابق الیکٹرانک ٹرانزیکشن کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مدیٰ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ ملک بھر میں اے ٹی ایم سروس معطل ہے۔ فنی ٹیم خرابی دور کرنے میں لگی ہے

 

شیئر: