Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی ہند کے وزیر اعظم ہیں بی جے پی کے نہیں، راہول

اوراڈ ۔۔۔۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی پرذاتی حملے کبھی نہیں کرینگے کیونکہ وہ سربراہ حکومت ہیں۔ مودی کی جانب سے ذاتی حملوں کا جواب دیتے ہوئے راہول نے اپنے اِس موقف کا اظہار کیا۔ انہوں نے شمالی کرناٹک کا انتخابی دورہ شروع کیااور الزام لگایا کہ کرناٹک میں مودی کی باتیں ذاتیات پرہیں لیکن میں ہرگز ان پر ذاتی حملے نہیں کرونگا۔کانگریس صدر نے کہا کہ مودی کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ وہ ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں بی جے پی کے نہیں اسلئے انہیں نوجوانوں کو بے روزگاری ، انسداد بدعنوانی اور دیگر اہم امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کسی پر ذاتی حملے زیب نہیں دیتے۔راہول نے کہا کہ اگر وزیر اعظم اپنی یقین دہانیوں کو عملی جامہ پہنادیں تو تمام مسائل حل ہوجائیں۔
مزید پڑھیں:- - - -5برسوں 23ہزاربینک دھوکہ دہی کے شکار

شیئر: