Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’اللہ آپ کی مشکل آسان کریگا‘‘، خان

مکہ مکرمہ۔۔۔۔4برس سے شمیسی جیل میں بند پاکستانی شہری زہیر حسین زار خان نے حکام اور خیر پسندوں سے قتل خطا کی دیت میں مدد کی اپیل کردی۔ مکہ طائف روڈ پر ٹریفک حادثے میں خان کے ہاتھوں 4افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ان کی دیت کی مجموعی رقم 13لاکھ ریال ہے۔ خان نے اپنی بپتا سناتے ہوئے کہا کہ میرا باپ میرے المیے کی تاب نہ لاکر چل بسا اور میرے گھر والے خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، میرے دکھ درد کی انتہا نہیں۔ تنگ دستی کی وجہ سے دیت کی اتنی بھاری رقم ادا نہیں کرسکتا۔اہل خیر اور رحمدل حکام سے اپیل کرسکتا ہوں کہ وہ دیت کی رقم میں تعاون کرکے مجھے مصیبت سے نکالیں۔3دسمبر 2012ء کو خان کے ٹرک اور ایک گاڑی میں ٹکر ہوگئی تھی۔ گاڑی میں 4سعودی شہری سوار تھے۔ حادثہ السیل الکبیر چیک پوسٹ کے قریب واقع ہوا تھا جس میں چاروں سعودی چل بسے تھے ۔ پولیس رپورٹ میں مجھے 100فیصد ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ مکہ مکرمہ کی عدالت میرے خلاف قتل خطاکی دیت کی سزا مقرر کی ہے۔ خان کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے وہ اپنی اولاد بیوی اور بوڑھی ماں کا ذمہ دار ہے۔ خان کی ماں نے اپیل کی ہے کہ اللہ کے نیک بندے میرے قیدی بیٹے کو رہا کرانے میں مدد کریں۔ میں بوڑھی ہوں، لاچار ہوں، شوہر سے بھی محروم ہوچکی ہوں۔ قرضوں کے بوجھ تلے پورا خاندان دبا ہوا ہے۔ سعودی عہدیدار میری مشکل آسان کریں ۔ اللہ قیامت کے دن ان کی مشکل آسان کریگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -امریکہ میں سعودی طلبہ کی تعداد میں کمی

شیئر: