مشہور جاپانی پہاڑ فیوجی ، ٹوکیو کومفلوج کرسکتا ہے
ٹوکیو..... جاپان کا مشہور پہاڑ فیوجی جس کی چوٹی پر ہمیشہ برف موجود رہتی ہے اور اکثر کیلنڈروں کی تصویر میں جاپانی نمائندگی کیلئے اسی پہاڑ کا استعمال ہوتاہے، یہ پہاڑ ایک عرصے سے خاموش ہے۔ اسے خوابیدہ ہوئے کئی صدیاں گزر چکی ہیں مگر آثار بتاتے ہیں کہ اس میں فشار کا عمل چند عشرے میں ضرور شروع ہوگا اور اگر ایسا ہوا تو پورے جاپانی دارالحکومت پر اس کے لاوے کے ساتھ اڑنے والی گردو غبار پر 4انچ سے زیادہ پھیل جائیگی۔ واضح ہو کہ آخری بار اسکا فشار 1707ء میں ہوا تھا اور یہ فشار اتنا زور دار تھا کہ لاوا میلوں بلندیوں تک پہنچا تھا اور کئی بار اس کی بلندی 20ہزار میٹر تک چلی گئی تھی۔ ماہرین طبقات الارض کا کہنا ہے کہ اب ایسا فشار ہوا تو خوبصورت جاپانی دارالحکومت کی شکل و صورت بگڑ جائیگی۔ واضح ہو کہ یہ پہاڑ ٹوکیو سے 100کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور اسے بالعموم ’’زندہ آتش فشاں ‘‘ میں شمار کیا جاتا ہے۔