Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف نااہلی کیس،اپیل کی سماعت پیرکو ہوگی

اسلام آباد ... سپریم کورٹ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس میں نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کیلئے 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا ۔ سابق وزیر خارجہ نے نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ اپیل کی سماعت کرے گا۔ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ 3رکنی بنچ کی تشکیل کے بعد خواجہ آصف کی اپیل پیر کو سماعت کیلئے بھی مقرر کردی گئی ۔
مزید پڑھیں:خواجہ آصف نے نااہلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

شیئر: