Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتسابی عمل انتقام کیلئے استعمال ہوا ہے،سعد رفیق

لاہور... وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں احتساب کا عمل عمومی طور پر انتقام کے لئے استعمال ہوا ہے۔سازشی بہروپیا ایس ایس پی تشدد کیس میں بھی بری ہو گیا ۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں کیخلاف نیب انکوائری کے خاتمے پر سوچے سمجھے بغیر تنقید غیر ضروری ہے۔ایک دوسرے کے منہ کالے کرتے کرتے یہاں تک آپہنچے ہیں کہ ہر طرف سیاہ ہی دکھائی دیتا ہے ۔ سیاستدانوں کو جوتیوں میں دال بانٹنے سے گریز کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ انصاف کا بول بالا کرنے کے لئے ایس ایس پی عصمت جو نیجوکو دورا ن ڈیوٹی زخمی کرنے کے جرم میں سزا سنا ئی جائے ۔
مزید پڑھیں:بری ہونے والے بری ہو رہے ہیں،نواز شریف

شیئر: