Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جناح ہمارے دشمن تھے ، ان کی تصویر یونیورسٹی میں نہیں ہونی چاہئے، موریہ

    لکھنؤ- - - -نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے جمعہ کو  سرکٹ ہاؤس میں عوامی عدالت لگاکر لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کا وعدہ کیا ۔اس موقع پر پریس والوں نے ان سے جب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں محمد علی جناح کی تصویر پر ہونے والی سیاست کا ذکر کیا تو انہوں نے کہاکہ اس تصویر کو وہاں سے ہٹنا چاہیئے کیونکہ جناح ہمارے لیڈر نہیں بلکہ ہمارے دشمن  تھے۔ ہم کسی طرح بھی دشمن کی تصویر برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوپی میں ترقیات تیزی سے جاری ہیں۔ اپوزیشن  بدنام کرنے پر بضد ہے لیکن ہم حالیہ ضمنی الیکشن کی کیرانا اور نور پور کی سیٹیں اکثریت سے جیتیں گے ۔ آئندہ 2019 کے پارلیمانی الیکشن میں ملائم سنگھ اور اکھلیش یادو کے قلعہ اٹاوا کی سیٹ بھی جیت کر دکھا دیں گے۔کابینی وزیر راج بھر کے یوگی اور پارٹی کیخلاف  بیانات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی اس قسم کی باتیں برداشت نہیں کریگی ۔ راج بھر کیخلاف کارروائی ضرور ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -سپریم کورٹ میں مقدمات کی فوری سماعت کیلئے رجسٹرار نامزد

شیئر: