امریکہ میں ہندوستانی انجینیئر کے قاتل کو عمر قید
واشنگٹن۔۔۔۔کنساس عدالت کے فیڈرل جج نے جمعہ کو پوریٹون کوقصور وار قراردیتے ہوئے عمر قیداور دیگر 2ملزمان کو فائرنگ کے الزام میں 165ماہ کی سزا سنائی۔ واضح ہو کہ ہندوستانی انجینیئرسرینواس کوچی بھوتلا کو نسلی تعصب کی وجہ قتل کردیا تھا۔سرینواس کیس کی سماعت گزشتہ سال نومبر میں شروع کی گئی لیکن اس وقت پورینٹو نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی۔اس پر کوچی بھوتلا کے قتل کے علاوہ دیگر 2 افراد کے اقدام قتل کا مقدمہ دائرتھا۔انجینیئر کی بیوی سونینا دومالا نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ دومالا نے کہا کہ میرے شوہر کے قاتلوں کو سزا ملنے سے میر ا شوہر تو واپس نہیں آئیگا لیکن اس فیصلے نے ثابت کردیا کہ تعصب،نفرت اور نسلی جرائم قابل قبول نہیں۔سونینا نے ضلع اٹارنی آفس اور پولیس کا شکریہ ادا کیا جس نے ملزم کو عدالت کے کٹہرے میں لاکر انصاف دلانے میں اہم کردار اداکیا۔