بلوچستان میں 6 مزدوروں کی ہلاکت پر ازخود نوٹس
اسلام آباد...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بلوچستان کے ضلع خاران میں 6 مزدوروں کے قتل پر ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان کو طلب کرلیا۔ از خود نوٹس کی سماعت 11 مئی کو سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ہوگی۔علاوہ ازیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ چرچ حملے کے متاثرین کو امداد نہ ملنے کا بھی نوٹس لے لیا۔ چیف سیکریٹری سے جواب طلب کرلیا۔