کراچی والے پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دینگے،مراد علیشاہ
کراچی ...وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ کریں گے۔ پی پی نے کبھی لسانیت کی بات نہیں کی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایم کیو ایم جتنے مرضی جلسے کرے ہم نے اجازت دے دی ۔ اس ملک میں سیاست کی اجازت سب کو ہے۔ سیاہ دور کا خاتمہ کردیا۔22 اگست سے پہلے والے دور کو واپس آنے نہیں دیں گے۔کراچی کے عوام نے نفرت انگیزی پھیلانے والوں کو مسترد کردیا۔ ادھر ادھر کے عوام کو جمع کرکے جلسہ کیا جارہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد ٹنکی گراونڈ کا نام کسی نے نہیں سنا تھا اور نہ کسی کو یاد تھا ۔ ہمارے قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وہاں تاریخی اور کامیاب جلسہ کرکے ا نہیں پریشان کردیا ۔انہوں نے کہا کہ پی پی نے کبھی لسانیت کی بات نہیں کی۔پہلے بھی ایسی باتیں کرکے کراچی کی عوام کو ورغلایا گیا لیکن اب کراچی کے عوام انکے بہکاوے میں نہیں آئیںگے۔