احسن اقبال کے معدے سے گولی نہیں نکالی جا سکی
لاہور...وزیرداخلہ احسن اقبال کو سروسز اسپتال لاہور میں کامیاب آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کردیاگیا۔ پیٹ سے گولی نکا لنے اور ٹوٹی ہوئی کہنی کی ہڈی جوڑنے کے لئے2 آپریشن کئے گئے ۔ ڈاکٹروں کے فیصلے کے مطابق معدے میں جانے والی گولی کو نہیں نکالا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق احسن اقبال کو24 گھنٹے بعد پرائیویٹ روم منتقل کردیا جائے گا۔ دریں اثناء پر حملے کا مقدمہ گرفتار ملزم عابد حسین کے خلاف تھانہ شاہ غریب میں درج کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں قاتلانہ حملے اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔