چیلنجز کے باوجود ترقی کی طر ف بڑھے،شاہد خاقان
اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم منزل ہو گی۔غربت کے خاتمے اور معاشی خوشحالی کے لئے شرح نمو9 فیصد تک لے جانا انتہائی ضروری ہے۔ 5 برسوں میں ملک سے دہشت گردی، توانائی کے بحران کا خاتمہ کیا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دعوت دیتے ہیں۔ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 5 سال میں۔ پاکستان سے دہشت گردی کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا گیا ۔بنیادی ڈھانچے میں ٹھوس سرمایہ کاری کی گئی۔ملک میں 1700 ۰ کلومیٹر موٹرویز بنائی ہیں ۔ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون سے زیادہ سے زیادہ فوائد کےحصول کے لئے بھرپور پیمانے پر کوششیں اور وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔دریں اثناءایک خطہ ایک سڑک منصوبے کے اثرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز ملک کے تقریباً اس40 فیصد حصہ پر مشتمل ہیں جو پسماندہ رہا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں تقریباً اسی فیصد تجارت سمندر کے راستے ہورہی ہے۔ آج پاکستان کے پاس خطے کے تجارتی حجم میں اضافے کےلئے بحر ہند تک اپنی رسائی کو بروئے کار لانے کا موقع ہے۔
مزید پڑھیں:4کھرب30ارب کے قرضے معاف؟