Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے ،جنرل زبیر محمود

اسلام آباد....چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جعلی خبریں منظم انداز میں پھیلائی جارہی ہیں تاہم مضبوط اور مستحکم مستقبل پاکستان کا منتظر ہے۔اسلام آبادد میں پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک خطے میں گیم چینجر ثابت ہونے جارہا ہے۔ پاکستان 2020 میں دنیا کی18 ویں بڑی معیشت بننے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اطلاعات، سفارتکاری، فوج اور معیشت چار بنیادی ستون بن چکے۔ اطلاعات آج کی طاقت ضرور ہے مگر اس کا غلط استعمال بھی ہورہا ہے۔پاکستان کے بارے میں جان بوجھ کر غلط تاثر قائم کیا گیا۔ دنیا کا کوئی مجرم کوئی جرم کرے۔ عالمی ہیڈ لائنز نہیں بنتی لیکن پاکستانی مجرم کچھ کرے تو شہ سرخی کیوں بنتی ہے۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ ملک کچھ اعلیٰ طبقات کے لئے نہیں بنا تھا۔ پاکستان اپنے قیام سے ہی دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔سرد جنگ کے بعد پاکستان کو سیاسی و ثقافتی عالمگیریت کا سامنا ہے۔پاکستان نے 83 ہزار شہدا اور150 ارب ڈالر کی قربانی دے کر القاعدہ کو خطے سے نکال باہر کیا۔ دنیا کا کوئی ملک ہماری کامیابیوں کے قریب سے چھو کر بھی نہیں گزرا۔ پاکستان کو انتہا پسندی، گورننس اور سیکیورٹی کے کچھ مسائل ہیں مگر کیا یہ ہند اور دوسرے ملکوں کو ان مسائل کا سامنا نہیں ۔
مزید پڑھیں:کشمیریوں کاقتل عام بند کیا جائے،ترجمان دفتر خارجہ
 

شیئر: