Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیرپا امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،آرمی چیف

کراچی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دیرپا امن اور صورتحال میں بہتری کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔کراچی میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی قابل ستائش ہے ۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو کور ہیڈ کراچی کا دورہ کیا ۔ انہیں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کراچی میں امن بحال کرنے کےلئے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دیر پا امن اور صورتحال میں مزید بہتری کےلئے کاوشیں جاری رکھیں گے ۔ 
مزید پڑھیں:پاکستان دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے،جنرل زبیر محمود

شیئر: