Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنو ں میں تصادم

کراچی ...کراچی میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہو گیا۔گلشن اقبال کے حکیم سعید گراونڈ میں جلسے کے لئے لگایا گیا تحریک انصاف کا کیمپ اکھاڑ دیا گیا۔ فائرنگ سے کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ حکیم سعید گراونڈ میں پیپلزپارٹی نے12 مئی کوایک ہی دن جلسے کا اعلان کررکھا تھا جس پر بیان بازی کا سلسلہ جاری تھا۔ بات پتھراو اور کیمپ پر حملے تک پہنچ گئی ۔مشتعل کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا۔ ڈنڈوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا ۔ گراونڈ کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں گرا دی گئیں ۔پولیس ساری صورتحال میں کھڑی تماشا دیکھتی رہی۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ گراونڈ میںپہلے سے کیمپ لگایا ہوا تھا۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اس لئے اپنے ڈپٹی کمشنر کے ذریعے جلسے کا اجازت نامہ حاصل کرلیا ۔ 

شیئر: