Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کردی

  اسلام آباد...سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت عبوری طور پر معطل کردی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میںبنچ نے اسحاق ڈار کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار پیش ہوئے یا نہیں۔اسحاق ڈار کے وکیل نے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیاگیا اور عدالت کو بتایا گیا کہ ان کے موکل بیمار ہیں۔بیرون ملک علاج جاری ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس د ئیے کہ اسحاق ڈار ٹی وی پر تو نظر آتے ہیں ،وہ صحت مند ہیں لیکن یہاں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیتے ہیں۔عدالت نے اسحاق ڈار کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کو مسترد کرتے ہوئے ان کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بتائیںاسحاق ڈا ر ٹھیک ہوکر کب واپس آئیں گے ،انہیںایک نہ ایک دن آناہی پڑے گا۔عدالت نے اسحاق ڈار کو پیشی کے لئے 15دن کی مہلت دیدی
مزید پڑھیں:نااہلی کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست قابل سماعت قرار
 

شیئر: