Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی ڈاکٹر نے ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا بچی کی ٹانگ کٹوا دی

 لندن.... برطانوی محکمہ صحت جسے لوگ این ایچ ایس کے نام سے جانتے ہیں گزشتہ کئی برسوں سے خراب کارکردگی کے باعث ہدف تنقید بنتا جارہا ہے اور آئے دن کوئی نہ کوئی واقعہ ایسا ضرور ہوجاتا ہے کہ سارے پرانے زخم تازہ ہوجاتے ہیں اور لوگوںکو یاد آنے لگتا ہے کہ کس طرح غیر ذمہ دار قسم کے ڈاکٹروں نے اپنی ذمہ داری کوپورا کرنے سے گریز کیا اور مریضوں کے معائنے کے بعد انہیں ایسے نسخے بتائے جو انکے لئے انتہائی خراب تھے۔ ایسا ہی کچھ یہاں 6سالہ بچی کایرہ ویرل کے ساتھ ہوا جسکی ٹانگ  میں خرابی تھی اور این ایچ ایس کے ڈاکٹروں نے مسئلے کا واحد حل یہ بتایا کہ ٹانگ کاٹ دی جائے مگر ایک امریکی سرجن نے  مسئلے کے اس حل کو قابل اعتراض قرار دیا ہے اور کہا کہ اگر برطانوی ڈاکٹر سمجھ بوجھ اور ذمہ داری سے کام کرتا تو کئی متبادل حل تھے جو وہ پیش کرسکتے تھا۔ کہا جاتا ہے کہ کایرہ ہڈیوں کی خاص قسم کی بیماری میں مبتلا تھی جس کی وجہ سے اسکے کولہے متاثر ہوئے تھے اور اسکا چلنا پھرنا مشکل ہوگیاتھا۔ اب امریکی ڈاکٹر درور پالے کا کہنا ہے کہ کایرہ کا علاج بہت سیدھا سادہ او رآسان سا تھا ۔ بہرحال جو ہونا تھا ہوگیا۔ بچی کی ٹانگ کاآ پریشن ہوا اور اسکے نتیجے میں اسکی یہ ٹانگ دوسری ٹانگ کے مقابلے میں کچھ چھوٹی ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر پالے کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ30برسوں میں اس قسم کے بچوں کے بہت کامیاب علاج کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سیاہ فام ریچھ نے کیمرے کی ’’بو ‘‘ سونگھ لی

شیئر: