Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کیخلاف ایک اور نیب تحقیقات

اسلام آباد... قومی احتساب بیور و کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4.9بلین ڈالر کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے ہند بھجوانے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔ یہ حقیقت ورلڈ بینک کی مائیگریشن اینڈریمٹنس بک2016ءمیں موجود ہے ۔ہندوستانی حکومت کے سرکاری خزانہ میں 4.9بلین ڈالر کی خطیررقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے سے ہندوستانی حکومت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے جس کا نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا ۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کردی

شیئر: