Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں شدید آندھی ، بارش کا امکان

کویت( محمد عرفان شفیق)کویت کے طول و عرض میں شدید آندھی ہے۔ کویت کے محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردی ہے۔ یہ صورتحال رات گئے تک جاری رہ سکتی ہے جس میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو غیر متوقع صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق کویت کے بیشتر حصوں میں بارش بھی توقع ہے۔ آندھی کے سبب بعض علاقوں میں حد نگاہ 500 میٹر اور کئی علاقوں میں صفر ہے۔ ہوا کی رفتار 20 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

شیئر: