Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایٹمی عدم پھیلاو پر کار بند ہے،تہمینہ جنجوعہ

  اسلام آباد...سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی عدم پھیلاو اور تخفیف اسلحہ کے مقاصد پر مضبوطی سے کار بند ہے۔پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی ر کنیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو در پیش توانائی کے سنگین بحران پر قابو پانے ،پائیدار اقتصادی گروتھ اور صنعتی ترقی کیلئے سول ایٹمی توانائی پر انحصار ناگزیر ہے ۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی نیوکلیئر سیکیورٹی ، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی قیادت میں مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ،ریگولیٹری نظام،جامع ایکسپورٹ کنٹرولز اور بین الاقوامی تعاون پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا پھیلاوبین الاقوامی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے۔ اس معاملے پر عالمی برادری اور پاکستان کے مشترکہ خدشات ہیں۔ 
مزید پڑھیں:عالمی طاقتیں ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی راہ نکالیں،پاکستان

شیئر: