شہباز شریف کی بھی نیب میں طلبی
لاہور... نیب نے پنجاب میں صاف پانی کرپشن کیس میں تحقیقات کا دائرہ و سیع کردیا۔ وزیر اعلی شہباز شریف کو4جون کو طلب کرلیا۔ نیب لاہور میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ پاشا اور رکن پنجاب اسمبلی وحید گل پیش ہوگئے ۔سابق چیئر مین کاشف پڈھیار کو بھی جمعرات کو تفتیش کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ صاف پانی کرپشن کیس میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ پاشاسے ہونے والی تفتیش کے بعد وزیر اعلی پنجاب کو طلب کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کو سوالنامہ بھی بھیج دیا گیا۔ وزیراعلی پر الزام ہے کہ انہوں نے صاف پانی کمپنی میں واٹر پلانٹس کا ٹھیکہ مہنگے داموں میں دینے کی منظور ی دی۔ واضح رہے کہ صاف پانی کیس میں سپریم کورٹ بھی شہباز شریف کو طلب کرچکی ہے۔