Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک میں انتخابات سے قبل10ہزار فرضی ووٹر کار ڈ برآمد

بنگلور۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے بنگلور کے ایک اپارٹمنٹ میں تقریباً 10ہزار ووٹر کارڈ برآمد کئے ۔ اپارٹمنٹ راجیشوری نگر حلقہ میں واقع ہے ۔ میڈیا اور اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرناٹک کے الیکشن افسر سنجیو کمار نے بتایا کہ اپارٹمنٹ سے ایک پرنٹر اور 9746ووٹر آئی ڈیز کے علاوہ 2بکس ووٹنگ سلپس برآمد کی گئیں۔یہ اپارٹمنٹ منجلا نامی مقامی رہنما کا ہے جس نے راکیش کمار کو کرائے پر دے رکھا تھا۔الیکشن افسر سنجیو کمار نے بتایا کہ ضلع الیکشن افسر اور آبزرور کو تحقیقات کا حکم دیدیاگیا۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے واضح طور پر کہا کہ کانگریس رکن اسمبلی منجلا نے اپارٹمنٹ اپنے بیٹے راکیش کو دیا تھا جو بی جے پی کے ٹکٹ پر 2015میں بنگلور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کھڑا ہوا تھا۔انہوں نے بی جے پی کے رکن اسمبلی منی راجا گوڑکی راکیش کے ساتھ گروپ فوٹو دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ وہی راکیش ہیں جن کے اپارٹمنٹ سے  10ہزار ووٹر آئی ڈیز برآمد کی گئیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -اہل خانہ لڑکی کی لاش ٹراما سینٹر چھوڑ کر فرار

شیئر: