Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہرصورت کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،دفترخارجہ

  اسلام آباد... ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہرصورت کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اسلام آباد میں پنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان نے ہر علاقائی اور عالمی فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ ہند جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتا اور نہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا سکتا ہے۔ عالمی برادری بھی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ترجمان نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے رہنماخالد خراسانی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہ کرانے پر اقوام متحدہ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عالمی ادارے کا دہرا معیار بے نقاب ہو گیا ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نفی ہے۔اقوام متحدہ میں خالد خراسانی کا معاملہ دوبارہ اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستان ایٹمی عدم پھیلاو پر کاربند ہے ،تہمینہ جنجوعہ

شیئر: