Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش : 7دن میں 6کسانوں کی خود کشی

بھوپال۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں گزشتہ ہفتے کے دوران 6کسانوں نے قرض کے بوجھ تلے دبنے سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی۔ ریاست میں بدھ کو نرسنگھ پور ضلع کے ساتال تھانہ علاقے کے گڑوارا گاؤں میں متھرا پرساد نے ڈھائی لاکھ روپے کے قرض کی عدم ادائیگی سے پریشان ہوکرزہریلا مادہ کھاکرجان دیدی۔راج گڑھ کے خان پورا تھانہ علاقہ کے بوڑا گاؤں میں بنسی لال اہروار نے پھانسی لگا لی۔برہانپور میں ایک کسان نے قرض ادا کرنے کے بدلے بیٹے کو گروی رکھ دیا۔جب وہ قرض ادا کرنے کے بعد بچے کو بازیاب نہ کراسکاتو خود کشی کرلی۔اجین کے بدنا ور میں بھی ایک کسان جگدیش نے قرض سے پریشان ہوکر خود کشی کرلی۔اجین کے کڈودیا میں کسان رادھے شیام اور رتلام میں ایک کسان نے جان دیدی۔عام کسان یونین کے رہنما کیدار سروہی کا کہنا ہے کہ ریاست میں ایک ہفتے میں 6کسانوں کی خود کشی کرنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کسان پریشانی اور بنیادی سہولتوں سے دوچار ہیں۔کسان کوآپریٹو بینکوں سے لیکر ساہوکاروں تک کے قرض تلے دبے ہوئے ہیں ۔کسی نے قرض لیکر بیٹیوں کی شادیاں کیں تو کسی نے اپنی فصل اور زمین کے مسائل نمٹانے کیلئے قرض لئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -مودی کا نعرہ " سب کا ساتھ سب کا وکاس" جھوٹ کا پلندہ ہے، ہنمنت راؤ

شیئر: