پاکستان میں امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں
اسلام آباد... امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے بعد پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں عائد کردیں۔ پابندیوں کا اطلاق 11 مئی سے ہوگا ۔پاکستان میں موجود امریکی سفارتکاروں کو سفر کرنے سے پہلے حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔ پاکستانی ایئرپورٹس پر امریکی سفارتکاروں کے آنے والے سامان کو ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کے آرٹیکل 27 کے تحت سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا ۔ وزارت خارجہ کی جانب امریکی سفارتخانے کو ارسال مراسلے میں کہا گیا کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑیوں اور کرائے پر لی گئی ٹرانسپورٹ پر سیاہ شیشے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گاڑیوں پر غیر سفارتی نمبر پلیٹ کا استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ امریکی سفارتخانہ غیر تصدیق شدہ، غیر رجسٹرڈ سم بھی استعمال نہیں کرسکے گاتی تعلقات کے آرٹیکل 27 کے تحت سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا ۔ وزارت خارجہ کی جانب امریکی سفارتخانے کو ارسال مراسلے میں کہا گیا کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑیوں اور کرائے پر لی گئی ٹرانسپورٹ پر سیاہ شیشے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گاڑیوں پر غیر سفارتی نمبر پلیٹ کا استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ امریکی سفارتخانہ غیر تصدیق شدہ سم بھی استعمال نہیں کرسکے گا۔ امر۔ امریکی سفارتخانہ بغیر این او سی کے کرائے کی جگہ نہیں لے سکتا اور نہ اپنی موجودہ جگہ کسی کو دے سکتا۔ امریکی سفارتخانے کے رہائشی اور محفوظ مقامات پر بغیر این او سی کے ریڈیو مواصلاتی آلات نہیں لگائے جاسکتے۔امریکی سفارتکار ایک سے زائد پاسپورٹ بھی نہیں رکھ سکیں گے۔ امریکی سفارتکاروں کا قیام ویزے کی مدت کے مطابق ہوگا۔ وزارت خارجہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ امریکی سفارتکار پاکستانی اعلی حکام اور غیر ملکی سفارتکاروں سے قواعد کے مطابق ملاقاتیں کریں۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت کو محدود کردیا ۔ 25 کلومیٹر سے زائد سفر کرنے سے پہلے پاکستانی سفارتکاروں کو تحریری طور پر امریکی حکام سے اجازت لینی ہوگی۔